ْلکی مروت ،ْپولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ،ْ اسلحہ بر آمد

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے سمیت غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تجوڑی پولیس نے چھاپے کے دوران اشتہاری مجرم فداء اللہ کو گرفتار کرلیا جو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اس کے علاوہ سماج دشمن عناصر کے قبضے سے دو پستول، دو بندوقیں، ایک ری پیٹر اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کرلئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :