Live Updates

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان نے غیر جمہوری طرز عمل اختیار کرلیا ہے ‘آزاد علی تبسم

ْجمہوریت پسند پارلیمنٹ کا حصہ ہوتاہے عمران خان سڑکوں پر فیصلے کرنا چاہتے ہیں ‘رکن اسمبلی

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان نے غیر جمہوری طرز عمل اختیار کرلیا ہے ،جمہوریت پسند پارلیمنٹ کا حصہ ہوتاہے لیکن عمران خان سڑکوں پر فیصلے کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کے اعلان پر اب عوام بھی سڑکوں نہیں نکلتے،دونومبرکو ان کاشوناکام ہوا ۔

ان کی سڑکوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، دھرنا سیاست نے 2014ء میں بھی ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہی- انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے، اندھیرے چھٹنے جا رہے ہیں، منفی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل اور تباہی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں اور ’’میں‘‘ کی روش چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کی روش اختیار کریں، موجودہ صورتحال اختلافات کو بھلا کر مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی متقاضی ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور عوام ترقی کا یہ سفر مسلسل دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ مسلم لیگ ن کو ہی 2018میں دوبارہ منتخب کریں گے ، عوام کا مسلم لیگ ن پر گہرا عتماد ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات