نیوراوی پل پر پولیس کی کارروائی شہر سے باہر شراب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ایک شخص کو گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) نیوراوی پل ناکے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر سے باہر شراب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایکشخص کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیو راوی پل ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا تلاشی لینے پر گاڑی سے شراب کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا شرا ب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں ۔پولیس کے مطابق ملزم شراب کی بوتلیں شہر سے باہر لیجا رہا تھا پولیس نے متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :