پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی پوسٹ کیلئے امتحان دینے آنے والی لڑکی روکنے پر بے ہوش

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی پوسٹ کیلئے امتحان دینے آنے والی لڑکی روکنے پر بے ہوش ہوگئی،ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی پوسٹ کیلئے امتحان دینے آئی لڑکی سے امتحانی عملے نے شناختی کارڈ مانگا جس پر لڑکی نے بتایا کہ اس کے پاس شناختی کارڈ تو نہیں مگر اسے جمع کرایا گیا ٹوکن نمبر ہے اور ہائی کورٹ نے بھی اسے شناختی کارڈنہ ہونے پرٹوکن نمبرپرامتحان کی اجازت دی تھی تاہم عملے نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔

اجازت نہ ملنے پر لڑکی غمزدہ ہوکر گر گئی اور بے ہوش ہوگئی واقعے کے بعد امتحانی سنٹر کے باہر طلبا وطالبات کا رش لگ گیا انتظامیہ کی طرف سے فوری ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جنھوں نے لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔