علی ٹائون کرسچن آبادی کا قبرستان کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) علی ٹائون کرسچن آبادی کا قبرستان کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ،منتخب نمائندے اپنا وعدہ پورا کریں،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ علی ٹائون کرسچن آبادی میں کرسچن کمیونٹی نے قبرستان کے حصول کے لیے شدید اختجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ میت کو دفنانے کے لیے بہت خوار ہونا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اختجاجی مظاہرین میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے اس آبادی میں رہ رہے ہیں لیکن آج تک مسیحی قبرستان نہیں دیا گیا۔ میت کو دفنانے کے لیے دوردراز علاقوں میں لیکر جائیں تو وہاں بھی خوار کیا جاتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے قبرستان مہیا کرنے کے نام پر ووٹ لیے تھے لیکن اب وعدہ پورا نہیں کررہے۔ حکومت ہمارے قبرستان کا مطالبہ تسلیم کرے اور جگہ مہیا کرے۔

متعلقہ عنوان :