نیلسن: نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

قومی کرکٹ‌ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 نومبر 2016 16:47

نیلسن: نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر۔2016ء) نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں بھی محسوس کئے گئے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آج نیلسن سے کرائسٹ چرچ روانہ ہونا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلاٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

متعلقہ عنوان :