سعودی عرب کے سیاحتی شعبہ نے سعودی باشندوں کے لئی13 لاکھ ملازمتیں پیدا کی ، سروے رپورٹ

اتوار 13 نومبر 2016 16:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) سعودی عرب میں سیاحتی شعبہ نے سعودی باشندوں کے لئی13 لاکھ ملازمتیں پیدا کی ہیں اس طرح سب سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی والے بینکینگ کے بعد اب سیا حت زیادہ ملازمتوں کی فراہمی کے حوالہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے قومی ورثہ اور سیاحت بارے کمیشن کے سیاحتی تحقیقی و انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں شماریاتی مطالعہ اور تحقیق کروائی ہے جس کی رپورٹ کے مطابق 2015 ء کے آخر تک سیاحتی شعبہ میں سعودیوں کے لئے ملازمتوں کے براہ راست مواقع کی تعداد 841000 تھی جبکہ بلواسطہ ملازمتوں کی تعداد 420000 تھی اس طرح ملازمتوں کے کل مواقع کی تعداد 1.261 ملین رہی ۔

ہیومن ریسورسز فورم 2016 ء میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل ٹورزم سینٹر نصیر بن عبد العزیز الناشمی نے بتایا کہ2020 تک سیاحتی شعبہ میں سعودی باشندوں کے لئے بالواسطہ اور براہ راست ملازمتوں کی کل تعداد 1773546 ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :