اطالوی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں 1400تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

تارکین وطن 7 مختلف کشتیوں میں موجود تھے، ان میں 6 کشتیاں ربڑ کی تھیں،ریسکیو حکام

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) اطالوی کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں نے بحیرہ روم میں 1400تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں نے گزشتہ روز بحیرہ روم کی موجوں سے نبردآزما1400 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

سردی کے باوجود شمالی افریقہ سے شکستہ حال کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد بدستور جوں کی توں دکھائی دے رہی ہے۔

یہ افراد شمالی افریقی ممالک خصوصا لیبیا سے کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کر رہے ہیں۔ اطالوی حکام کے مطابق مختلف آپریشنز کے ذریعے 1400 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تارکین وطن سات مختلف کشتیوں میں موجود تھے۔ ان میں چھ کشتیاں ربڑ کی تھیں۔