نیپال میں ملک گیر ہڑتال ، توڑ پھوڑ،زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں 223افراد گرفتار

ہڑتال کرنے والے مائو نواز گروپ کیسڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش ،پولیس نے ناکام بنا دی

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) نیپال میں ملک گیر ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ،مختلف مقامات پر دوکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے 223افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ پولیس نے ہڑتال کرنے والے مائو نواز گروپ کی سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی پولیس نے ملک گیر ہڑتال کے دوران کم از کم 223 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں کا تعلق مانواز سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے سے ہے۔ ہڑتال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے اسی دھڑے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں نے توڑ پھوڑ کے علاوہ مختلف مقامات پر دوکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی تھی۔ نیپالی پولیس کے ترجمان ہیمنٹ ملا کے مطابق ہڑتالیوں کی توڑ پھوڑ کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہڑتال کرنے والے مائو نواز گروپ نے سڑکوں کو بلاک کرنے کی بھی کوشش کی جسے پولیس نے تقریبا ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :