صدر اوباما اپنے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ (آج ) سے شروع کریں گئے

امریکی صدر کے 6 روزہ دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے، جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اور عالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے، یونان کے بعد وہ جرمنی آئیں گے اور جرمن چانسلر انجیلا ا میرکل کے علاہ چند اور یورپی رہنمائو ں سے ملاقاتیں کریں گے

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اپنے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ (آج ) پیر سے شروع کریں گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ (آج ) پیر سے شروع کریں گئیاس 6 روزہ دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اور عالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے۔

یونان کے بعد وہ جرمنی آئیں گے اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے علاہ چند اور یورپی رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر کے دورے کے آخری منزل پیرو ہے، جہاں وہ ایشیئن اکنامک سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہو رہا ہے۔ لیما میں اوباما چینی صدر شی جن پنگ اور آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔