سکیورٹی وجوہات ،کابل میں امریکی سفارت خانے کو بند کر دیا گیا

سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ ہے ، مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے ۔ سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں4 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کے مطابق بگرام پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام امریکی تھے۔10نومبر کو مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے میں چھ افراد ہلاک اور 128 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :