موجودہ حکومت کا کوئی ممبر بدیانت نہیں ہمارا دامن پاک صاف ہے ،ْراجہ نثاراحمد

فسران حکومت کے نمائندے ہیں ،ْ اپنا قبلہ درست کریں ،ْقائمقام وزیراعظم ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ کی گی شکایات 15 دنوں کے اندر حل ہونگی

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

ْمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا کوئی ممبر بدیانت نہیں ہمارا دامن پاک صاف ہے ہم پیا ر ،محبت اور خلوص دل سے تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں اگر کسی افسر یا ملازم کو ہماری روا داری قبول نہ ہوئی تو پھر اوردوسرا طریقہ بھی ہے جو استعمال کیا جاسکتاہے ۔

افسران حکومت کے نمائندے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کریں ۔ نظم و ضبط اور قانون و انصاف کی بالا دستی قائم کریں ۔اہلیان میرپور کی پاکستان کی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے بڑی عظیم قربانیاں ہیں ۔ متاثرین منگلا ڈیم نے اضافی کنبہ جات ،سوئی گیس ، پانی سمیت دیگر تمام معاملات حل کریں گے ۔ ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ کی گی شکایات 15 دنوں کے اندر حل ہونگی جس بھی شاکی کوکسی محکمہ یا افسر کے خلاف شکایت ہے تو وہ بیان حلفی اور ثبوت دے بلا وجہ بلیک میل کرنے والوں کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کارروائی کریں گے بلدیہ میرپور کے ایسے پلاٹ جن پر لوگ کئی سالوں سے مکان بنائے ہوئے ہیں ان کو ریگوالزکریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری سے خطاب کرر ہے تھے ۔اس موقع پر آزادکشمیر اسمبلی کے ممبر ان چوہدری محمد سعید چوہدری رخسار احمد ، چوہدری خالد مسعود ،سابق امیدواران اسمبلی راجہ رزاق ،نذیر انقلابی،مسلم لیگ ن سماہنی کے صدر راجہ منیر اللہ خان ، راجہ رزاق کشمیر ی ایڈووکیٹ ،کرنل (ر) معروف خان ، سابق کونسلر مرزا طاہر ، سابق امیدوار راجہ نہیب ٹھاکر ، راجہ تسلیم انجم ، اعجاز احمد میر ، شکیل رضا ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالمالک ، سابق چیئر مین ضلع زکوة راجہ ریاض احمد خان ، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان ، ڈی آئی جی سردار گلفراز خان ، ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ فاروق اکر م خان ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب، چیف انجینئر برقیات راجہ اعجاز احمد خان ، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین ، ای م ڈی اے کے اسٹیٹ افسر عمران شاہین ، دیگر محکموں کے جملہ افسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر لوگوں نے ادارہ ترقیات ، میونسپل کارپوریشن ، واپڈا ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ان اداروں میں نظم و نسق اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ افسران لوگوں کی خدمت کے بجائے افسر شاہی میں مشغول ہیں عوام کو ریلیف کیسے ملے گا پورا شہرمسائلستان بن گیا ہے ۔ شہری ایک ایک بوند بوند پانی کو ترسنے لگے ہیں میرپور کے ٹیوب ویل اکثر خراب رہتے ہیں پانی کی تقسیم مساوی بنیادوں پر نہیں کی جا رہی ، نیو سٹی ہسپتال کے ملازمین کوکئی ماہ سے تنخوائیں نہیں ملی ۔

امور منگلا ڈیم میں 28 پولیس ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا اربوں روپے سے شروع کردہ پی ایم یو کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے ، بجلی کے پرانے ٹرانسفارمر ز بھی پرشانی کا باعث ہیں ۔ ایم ڈی اے میں جعلی فائلیں بنا ئی جا رہی ہیں ۔ عوام الناس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔قائمقام وزیر اعظم نے لوگوں کی جملہ شکایات غور سے سنی اور بعض شکایات پر موقع پر ہدایات دیتے ہوئے انھیں 15 دن میں حل کرنے کے لیے کمشنر میرپور ڈویژن کو ہدایت دی ۔

قائمقام وزیر اعظم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس محکمہ ، ادارے یا کسی افسر کے خلاف کوئی شکایت ہو گی تو اس کے خلاف باقاعدہ انکوائری کریں گے قصور وار کو جزا سزاکے عمل سے گزرنا پڑے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پہلے لوگ جھوٹی شکایات کر کے بلیک میل کرتے تھے اور بعد میں صلح کر لیتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا ۔ جھوٹی شکایات کرنے والے کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کارروائی کریں گے انھوں نے کہا کہ حکومتی نظام کو ایساخود کا ر بنانا چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو حکام بالا کے پاس جائے بغیر ان کے معاملات ان کی دیلیز پر ہی حل ہو جائیں ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اور سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں اور جوابدہ ہیں سابقہ دور میں ہونے والی خرابیوں کو دور کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ میرپورکے تینوں ایم ایل اے بڑے جاندار اور قابل ہیں وہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان میرپور کا تفصیلی دورہ کریں گے اور ہم اسی طرح کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے سامنے خود اور انتظامی مشنری کو پیش کریں گے ۔

انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ اطمینان رکھیں جلد تبدیلی نظر آئے گی ۔ اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان نے قائمقام وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کے کہ کھلی کچہری میں جن اداروں کے خلاف شکایات کی گی ہیں ان کو 15 دنوں کے اندر اندر حل کرکے رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :