ڈیرہ اسماعیل خان ،ْ پولیس کی کارروائی ،ْ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار ،ْ اسلحہ بر آمد

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ایس ایچ او پہاڑ پور محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ سیدو والی میں اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک دینے والے سہولت کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے شخص کو بھی گرفتار کیا،ایک اور کاروائی میں ایک شخص کے گھر سے اسلحہ گرآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ سیدو والی میں غلام صادق کو گرفتار کرلیا جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ وہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک دیتا ہے پولیس نے ملزم سے ایک پستول 30 بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیئے،علاقہ کاٹھ گڑھ میں فتح اللہ کے گھر سے ایک بندوق بارہ بور اور دو کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ گل زمان اتراء کو گرفتار کرلیا جس پر شبہ ہے کہ وہ اشتہاری ملزم محمد علی کو پناہ اور خوراک دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :