ڈیرہ اسماعیل خان ،ْ دستی بم پھینکنے کے کیس میں دو اشتہاری ملزمان گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)گاؤں گلوٹی میں نظر گل کے گھر فائرنگ اور دستی بم پھینکنے کے کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو یارک پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر یارک پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران دو اشتہاری ملزمان نعمان ولد سراج دین مروت اور مہتاب کو گرفتار کرلیا مذکورہ اشتہاری ملزمان نے 25 جولائی 2016 کو گلوٹی میں نظر گل کے گھر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا تھا اس کیس میں نظر گل نے 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جن میں سے دو ملزمان گزشتہ روز یارک پولیس نے گرفتار کرلیئے اس سے قبل بھی ان ملزمان نے نظر گل کے بیٹے کو سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا تھا۔