لالہ موسیٰ ،ْ خوشیوں کا منتظر گھر اچانک ماتم کدہ بن گیا ،ْبارات آنے سے پہلے ہی لڑکی انتقال کر گئی

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)خوشیوں کا منتظر گھر اچانک ماتم کدہ بن گیا ،ْبیٹی اپنی بارات سے پہلے اچانک وفات پاگئی بتا یا گیاہے کہ نواحی موضع ٹبی چاند کے ملک محمد عنصر کی جوانسال بیٹی کی اتوار کوبارات آنا تھی اس سلسلہ میں گھر میں تمام مہمان پہنچ چکے تھے اور مایوں مہندی کی رسم بھی بڑی دھوم دھام سے ادا کی گئی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اورجس گھر بارات آنی تھی وہاں سے جب جنازہ اٹھا تو گاؤں کے ہر فرد کی آنکھ اشکبار تھیں یاد رہے کہ ملک محمد عنصر کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں گذشتہ سال انہی دنوں اس کے جوانسال بیٹے کی ایکسیڈنٹ سے بیرون ملک موت واقع ہوگئی تھی اور میت گاؤں لا کر جنازہ ادا کیا گیا تھا ۔