Live Updates

انجینئر یاسر گیلانی کی درگاہ شاہ نورانی میں دہشت گردی کی واردات کی شدید مذمت

وزراء شریف خاندان کی کرپشن بچانے کے لئے سرگرم ہیں عوام کی جان و مال کی کسی کو کوئی فکر نہیں ‘رہنما تحریک انصاف

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے درگاہ شاہ نورانی میں دہشت گردی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ لڑ نیوالے سیکورٹی فو رسز کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پا کستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے مگر بدقسمتی سے حکمرانوں کی توجہ دہشت گردی اور دیگر مسائل سے قوم کو نجات دلانے کی بجائے اپنے اقتدار کو مضبوط کر نے پر مر کوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تین سالوں میں دعوئوں کے سواکچھ نہیںکیا، قوم حکمرانوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی امید نہ رکھے۔ نیشنل ایکشن پلان جوں کا توں ہے وزراء شریف خاندان کی کرپشن بچانے کے لئے سرگرم ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات