جسٹن سسترز کو سوشل میڈیا نے بہت جلد بھلا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 15:45

جسٹن سسترز کو سوشل میڈیا نے بہت جلد بھلا دیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی جسٹن سسٹرز کو معاشرے نے بھلا دیا۔ ایک سال قبل دو خانہ بدوش بہنوں نے گلوکار جسٹن کو چیلنج کیا تھا ۔ اپنی آواز کے جادو سے ثانیہ اور مقدر نے پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا ۔ ایک سال قبل ان کی زئدگی میں ایک خوبصورت موڑ آیا جب ان کے گانے کی ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر لگا دی جس کے بعد قسمت کی دیوی دونوں‌بہنوں‌پر مہربان ہو گئی اور راتوں رات انہیں اُبھرتا ہوا ستارہ بنا دیا ۔

جس کے بعد ان دونوں بہنوں کو ہر چینل کے مارننگ شو پر بلایا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی ایک سال بعد جسٹن سسٹرز کی زندگی دوبارہ اُسی ڈگر پر لوٹ آئی ہے۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ ہمیں بہت عزت سے شو میں بلایا جاتا اور بہت وعدے کئے گئے ۔ ہمیں کہا گیا کہ گلوکار جسٹن سے ملاقات کروائیں گے ۔ لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ مقدر نے کہا کہ ہم کام تو کر رہے ہیں لیکن شہرت ختم ہونے سے جھٹکا ضرور لگا ہے ۔ جس سٹیج پر ہم کو لے جایا گیا تھا اس سطح کا کام نہیں ملا ۔ ہمیں خواب دکھا کر ہاتھ کھینچ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نامور گلوکار نے شو میں ہماری تعلیم دلوانے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔لیکن وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :