ضلع ناظم عاصم خان کا جیمز سٹون بازار نمک منڈی کا دورہ

اتوار 13 نومبر 2016 15:10

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)ضلع ناظم محمد عاصم خان نے اتوار کو نمک منڈی کے جیمز سٹون بازار کا دورہ کیا اورجیمز سٹون بازار کی تزئین وآرائش‘ نکاسی آب اور سٹریٹ لائٹس کیلئے کی تنصیب کے لئے پی سی ون جلد تیارکرنے کے احکامات جاری جاری کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرحان خان چئیرمین آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن ‘ گروپ لیڈر حاجی معمور خان ‘ وائس چئیرمین حاجی دوست محمد خان ‘ وائس چئیرمین ملک نوید احمداعوان ‘ حاجی طارق نذیر اوربازارکے دیگر مشران بھی موجود تھے ۔

جیمز سٹون کے چیئرمین فرحان خان نے ضلع ناظم کو کو جیمز سٹون بازار کے بارے میں آگاہ کیا انہوںنے کہاکہ جیمز سٹون مارکیٹ کے لئے پورے ملک سے خریداروں سمیت غیر ملکی خریدار بھی آتے ہیں اور یہاں علاقے میں نکاسی آب کی حالت ‘سڑک کی حالت ‘ فٹ پاتھ کی حالت ابتر ہے اور سٹریٹ لائٹس بھی نہیں ہیں جس پر ضلع ناظم نے نمک منڈی میں جمیز سٹون بازار کی تزئین وآرائش‘ نکاسی آب اور سٹرک کی تعمیراور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے پی سی ون جلد سے جلد تیارکرنے کے احکامات جاری کئے ۔