ملک بلال خان کی رسم سوئم آج ہو گی

اتوار 13 نومبر 2016 15:10

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)درہ آدم خیل میں قوم تورچپر کے چیف ملک بلال خان کی رسم سوئم آج ( پیرکو) ان کے آبائی گائوں شبقدر میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تور چپر کے ملک شیر احمد کوئی وال نے ایک بیان میں ملک بلال کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو ا پنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ مرحوم کی مغفرت اور ایصال کے لئے فاتحہ ان کے آبائی گائوں شبقدر میں ادا کی جا رہی ہے۔