چاڈ میں بوکو حرام کے سینکڑوں جنگجووں اور ان کے اہل خانہ نے ہتھیار پھینکے ، حکام

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

ڈاکار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) چاڈ میں گذشتہ ماہ بوکو حرام کے سینکڑوں جنگجووںاور ان کے اہل خانہ نے ہتھیار پھینک کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے سیکورٹی فورسز اور اقوام متحدہ کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ بوکو حرام کے جنگجووں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں کے بعد بڑی پیشرفت ہوئی ہے ملٹی نیشنل جو ائنٹ ٹاسک فورس کے چیف ملٹری انفارمیشن افسر کرنل محمد دولے نے بتایا کہ چاڈمیںستمبر کے مہینہ سے ہی بوکو حرام کے سینکڑوں جنگجواور ان کے اہل خانہ ہتھیار پھینک کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر رہے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 240 جنگجو جن میں سے اکثرکا تعلق چاڈ سے ہے ، اپے اہل خانہ کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں ۔ واضح رہے کہ بوکو حرام نے نائیجیریا اور چاڈ نائیجریا اور کیمرون میںمتعد کارروائیوں میں ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے ۔