شمال مغربی چین میں معدوم النسل آہو ں کی آباد ی میں اضافہ

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

شننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) 1400سے زائد ورسکی کے آہو(ہرن ) جو کہ عظیم الجثہ ریچھ بلائو (پانڈا ) سے زیادہ معدوم قسم ہے ،شمال مغربی چین کے صوبہ چنگ ہائی کی ایک جھیل کے آس پاس رہتے ہیں جو ان کا واحد مسکن ہے۔

(جاری ہے)

چنگ ہائی لیک نیشنل نیچر ریزرو کی طرف سے کئے جانیوالے سروے کے مطابق کہ جھیل کے آس پاس 1464آہو (ہرن )رہائش پذیر ہیں جو کہ گذشتہ سال ریکارڈ کی جانیوالی تعداد سے قریباً 200زیادہ ہے۔ریزور کے اہلکار ہی یو بانگ نے کہا کہ سروے جو ا گست میں کیا گیا یہ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ امسال 324ہرن کے بچے پیدا ہوئے جبکہ 1140معمر آہو تھے جن میں 445نر اور 695مادہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے سروے شروع کئے جانے کے بعد سے ریکارڈ تعداد ہے ۔

متعلقہ عنوان :