چین کے آئی سی بی سی کی طرف سے نصدق دوبئی پر 400ملین امریکی ڈالر بانڈ کی لسٹنگ کی تقریب کا انعقاد

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین کے صنعتی و تجارتی بنک( آئی سی بی سی ) نے ریگولیشن کے ذریعے مشرق و سطیٰ کے واحد بین الاقوامی ایکس چینج پر 400ملین امریکی ڈالر بانڈ کی لسٹنگ کی اتوار کو یہاں تقریب منعقد کی ، چینی غیر ملکی زرمبادلہ کاروباری سسٹم (سی ایف ای ٹی ایس ) کے ایگزیکٹو نائب صدر وانگ ہانگ بو نے دوبئی فنانشل مارکیٹ (ڈی ایف ایم ) میں تقریب کے آغاز کیلئے مارکیٹ کے آغاز کی گھنٹی بجائی ( نصدق دوبئی ۔

لسٹڈ سکیورٹیزکا مقامی دوبئی مارکیٹ ڈی ایف ایم ) پر لین دین ہوتا ہے ، یہ لسٹنگ آئی سی بی سی کی طرف سے نصدق دوبئی پر دوسری بانڈ لسٹنگ ہے ۔ زو نے ایک چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بانڈ لسٹنگ مئی 2015ء میں مارکیٹ پر آئی سی بی سی لسٹڈ 500ملین فکسڈ انکم سکیورٹی کے بعد دوسری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی بی سی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطہ کے گیٹ وے کے طورپر دوبئی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ چین کے بوزوا فنانشل ریلیشن شپ نے صف اول میں رہے گا ۔

نصدق دوبئی کے ایک ترجمان نے کا کہ چینی بنکوں کی طرف سے بانڈ لسٹنگ کی مجموعی مالیت اس وقت1.98بلین ہے ، جب ان سے پوچھا گیا آیا آئی سی بی سی بانڈ لسٹ کرنے کیلئے پلیٹ فارموں کے طورپر خطے میں دوسری مالیاتی منڈیوں کے طورپر غور کر ے گا ۔ زو نے کہا کہ مستقبل میں ایسا ممکن ہو سکتا ہے لیکن فی الوقت ہم ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ اس ایکس چینج پر چینی بنکوں کی مزید لسٹنگ کی جائے۔ ڈی ایف ایم کے چیئر مین کاظم نے کہا کہ یہ لسٹنگ مالیاتی تجارتی اور ثقافتی سطح پر چین اور دوبئی کے درمیان بڑھتی ہوئی پارٹنر شپ کی غماز ہے ، چین کے سب سے بڑے بنک آئی سی بی سی نے جون 2015ء میں سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں اپنی شاخ قائم کی جو خلیجی خطے میں اس کی پانچویں شاخ ہے ۔

متعلقہ عنوان :