امریکہ کا ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے پر غور
ایوان نمائندگان میں ایک بل پر رائے شماری کے دوران ایران کو بوئنگ کمپنی کے ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی کرنے کی سفارش کی جائے گی،غیر ملکی میڈیا
اتوار 13 نومبر 2016 14:20
(جاری ہے)
ان کے خیال میں ایران اور عالمی طاقتوں میں تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ غلط تھا۔ چونکہ اس وقت کانگریس میں ری پبلیکنز کی تعداد زیادہ ہے۔
اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پرپابندی کی قرارداد منظور کی جاسکتی ہے۔ری پبلیکن رکن کانگریس بیل ہویزنگا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کو طیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پر کام شروع کردیا ہے۔ کانگریس کی گرمائی تعطیلات ختم ہوتے ہی یہ قرارداد رائے شماری کے لیے ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی۔ توقع ہے کہ آئندہ بدھ کو اس قرارداد پر رائے شماری ہوگی اور ایران کو ہوائی جہازوں کی فراہمی پر حتمی طور پر پابندی عاید کردی جائے گی۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق ہوینگا کا کہنا ہے کہ ایران کو طیاروں کی فراہمی سے تہران کے فوجی نظام کو تقویت ملتی ہے۔ ہمیں اوباما کے دور میں ایران کو دی گئی ہرسہولت کو روکنے کا عزم کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے جولائی 2016 کو کثرت رائے سے ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد کی حمایت میں 239 اور مخالفت میں 185 ارکان کی رائے سامنے آئی تھی۔ کانگریس کی قرارداد کے باوجود اوباما انتظامیہ نے ایران کو طیاروں کی فروخت کا عزم ظاہر کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ ایران اور امریکا کیدرمیان ہوائی جہازوں کے حصول کے لیے مذاکرات بھی ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.