سعودی شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبد العزیزآخری رسو مات کی ادائیگی کے بعد سپر د خاک

شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں شاہ سلمان، شہزادہ مقرین ،شہزادہ احمد ،شہزادہ بندر ،شہزادہ عبد الالہ ،کران پرنس محمد بن نائف اورڈپٹی کران پرنس محمد بن سلمان سمیت کئی شہزادوں اور مرحوم کے بیٹوں کی شرکت کی

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبد العزیزکو آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سپر د خاک کردیا گیا جبکہ سعودی فرمانر وا شاہ سلمان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی شاہی خاندان کے رکن اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی ۔

شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں سعودی فرمانراو شاہ سلمان، شہزادہ مقرین ،شہزادہ احمد ،شہزادہ بندر ،شہزادہ عبد الالہ ،کران پرنس محمد بن نائف اورڈپٹی کران پرنس محمد بن سلمان سمیت کئی شہزادوں اور مرحوم کے بیٹوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی علاقوں کے امیر ،وزراء،سینئر سویلین ،فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

سعودی فرمانروا نے قبرستان العود میں جا کر شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی تدفین میں بھی شرکت کی ۔ لوگوں نے سعودی فرمانر وا شاہ سلمان سے ان کے محل میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اوریہ سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز سعودی دار الحکومت ریاض میں 1932میں پیدا ہوئے تھے، وہ سعودی عرب کے موجد اور پہلے بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 21ویں فرزند تھے۔مرحوم کو1957میں ریاض کا قائم مقام گورنر تعینات کیا گیا تھا، شاہ فیصل شہید کے دور میں انہیں نائب وزیر دفاع وہوابازی تعینات کیا گیا، وہ اس عہدے پر 1969 تا 1983 تک فائز رہے۔