جرمن شہر کولون میں 10 ہزار افراد کا ترک صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان کی تصویروں والے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) جرمن شہر کولون میں 10 ہزار افراد نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شہر کولون میں کردوں اور علوی عقیدے سے تعلق رکھنے والی10 ہزار افراد نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے ایسے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان کی تصویریں لگی ہوئی تھیں۔ یہ کرد رہنما اس وقت ترکی میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ترکی میں علوی عقائد کے ماننے والے ملک کی دوسری سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :