بنگلہ دیش میں پولیس کا پبلشر اور بلاگر کے قتل میں ملوث اہم جنگجو رہنما کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک پبلشر اور بلاگر کے قتل کے ملوث اہم جنگجو رہنما کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی پولیس نے کہا ہے ایک ایسے اسلام پسند جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو ایک پبلشر اور بلاگر کے قتل کے جرم میں مطلوب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ خیر الاسلام گزشتہ برس فیصل عرفان اور نیلوئے نیل کی ہلاکت میں مشتبہ طور پر براہ راست ملوث تھا۔ ملکی خفیہ اداروں کے مطابق چوبیس سالہ ملزم کالعدم گروہ انصار الاسلام کا ایک رہنما ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں ہونے والے کئی پرتشدد واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :