زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹ کو واپس لینے کے منصوبے کو راز رکھنا ضروری تھا ،ْبھارتی وزیر اعظم

کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی کے لیے مزید طریقے اپنائے جا سکتے ہیں ،ْنریندر مودی چند ہفتوں میں پرانے کرنسی نوٹ پوری طرح سے بدل دیے جائیں گے ،ْوزیر خزانہ ارون جیٹلی

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹ کو واپس لینے کے منصوبے کو راز رکھنا ضروری تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے خلاف اٹھائے جانے والے قدم کا آغاز چار روز قبل ہوا تھا تاہم اس کے بعد سے اب تک بینکوں اور اے ٹی ایم مشین کے سامنے لمبی قطاریں نظر آ ئیں اتوار کو صبح سے ہی تمام بینکوں کے سامنے قطاریں لگی ہوئی دیکھی گئیں جو کہ گذشتہ روز کے مقابلے میں کہیں زیادہ لمبی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اسے اچانک کیا جانا تھا تاہم میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کے لیے مجھے دعائیں ملیں گی ۔انھوں نے یہ عندیہ دیا کہ کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی کے لیے مزید طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوگوں سے صبر کی تلقین کی اور کہا کہ چند ہفتوں میں پرانے کرنسی نوٹ پوری طرح سے بدل دیے جائیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ کالعدم قرار دیے جانے والے کرنسی نوٹ مجموعی کرنسی نوٹ کا 85 فیصد تھے۔ارون جیٹلی نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک 30 ارب پرانے کرنسی نوٹ بینک میں جمع کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :