درگاہ شاہ نورانی دھما کے میں جاں بحق 16افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے میں رکھ دی گئیں

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی دھما کے میں جاں بحق 16افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے میں رکھ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خود کش حملے میں جاں بحق افراد میں سے 36 کی لاشیں کراچی کے سول ہسپتال لائی گئیں تاہم بعد میں 16 میتیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں ،ْ 20 کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ سول ہسپتال کے باہر لوگ فہرست میں نام تلاش کرتے رہے ،ْ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہسپتال کے باہر بھی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، بعض زخمیوں اور میتوں کو حب کے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔