درگاہ شاہ نورانی دھماکہ ،ْ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف حب کے لیویز تھانے میں درج

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف حب کے لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل حب میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف حب کے لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں