پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے ،ْ زبیر موتی والا

دہشتگردی کیخلاف جنگ بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے ،ْکراچی چیمبر کے سابق صدر کا انٹرویو

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے کہاہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوںنے کہا کہ امریکہ میں ہزاروں اقسام کی اشیاء کسٹم کے خصوصی ریٹس پر منگوائی جاتی ہیں ،ْ ان اشیاء میں پاکستان سے خریدی جانے والی ہوم ٹیکسٹائل اور میڈاپس اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات شامل نہیں انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس طرف توجہ دے تو پاکستانی برآمدات بڑھیں گی جس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ،ْ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی ہوگی۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس جانب نظر ہوگی اور وہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی اپنی پالیسیوں سے مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :