سپریم کورٹ ،ْ پاناما معاملہ پر وزیر اعظم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت (کل )ہوگی

وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کیس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرینگے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام فریقین سے دستاویزی ثبوت پیش کر نے کی ہدایت کی تھی

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت (کل)منگل کو پانچ رکنی لاجر بینچ کریگا ،ْ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کیس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرینگے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ،ْ جماعت اسلامی ،ْ عوامی مسلم لیگ ،ْجمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ،ْجسٹس امیرہانی مسلم ،ْجسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ (کل)منگل پندرہ نومبرکو سماعت کریگا گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام فریقین سے دستاویزی ثبوت پیش کر نے کی ہدایت کی تھی قبل ازیں 3 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ کیا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا جو پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کرے گا۔

(جاری ہے)

مجوزہ پاناما گیٹ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کا جج کرے گا اور اسے سپریم کورٹ کے اختیار حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا منگل کو حسین نواز عدالت میںبتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہی ۔