دبئی:غیر ملکی ملازمین کے لیئے مناسب قیمت کے فلیٹس بنانے کی تجویز زیرِ غور

اتوار 13 نومبر 2016 14:05

دبئی:غیر ملکی ملازمین کے لیئے مناسب قیمت کے فلیٹس بنانے کی تجویز زیرِ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13نومبر 2016 ) :دبئی میونسپیلٹی کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی ملازمین کے لیئے سستی اور مناسب رہائش کے لیئے تجاویز زیرِ غور ہے ۔ کم آمدنی والے غیر ملکی ملازمین کے لیے سستی رہائش بہت بڑی سہولت ہو گی ۔اگر اس طرح کا کوئی بھی قانون بن گیا تو غیر ملکی ملازمین کو نہ صرف بہترین سہولت میسر ہوگی بلکہ حکومتی سطح پر بھی ایک پختگی آئے گی۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق لگژری اور سستی رہائش میں ایک توازن آجائے گا۔واضع رہے کہ گزشتہ روز مقامی اخبار کی ایک رپورٹ میں غیر ملکی ملازمین کے بارے میں رپورٹ شائع ہوئی تھی ۔جس میں دکھایا گیاتھا کہ ایک چھوٹی سے رہائش میں 23سے زائد غیر ملکی شہری رہ رہے تھے ۔ ان ملازمین کو سب سے زیادہ مشکل کرایوں کی ادائیگی میں تھی ۔لیکن اگر نئے قانون پر عمل ہو گیا تو بہتر جلد غیر ملکی ملازمین کے لیے سستی رہائش ہو گی ۔