بولیویا میں منشیات کی تیاری کے الزام میں دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 13:40

لاپاز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) بولیویا میں منشیات کی تیاری کے الزام میں دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت لاپازمیں ایک کارروائی کے دوران سینتھیٹک منشیات کی تیاری کیلئے لیبارٹری چلانے کے الزام میں دوغیرملکیوں سمیت تین افرادکو گرفتارکیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں بولیویا ، فرانس اور ارجنٹائن کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :