ملک میں ہنگامی حالت میں توسیع ممکن ہے، فرانسیسی وزیراعظم

اتوار 13 نومبر 2016 13:40

ْ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) فرانس کے وزیراعظم مینوئیل ویلاس نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت میں توسیع ممکن ہے ۔ گذشتہ روز اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہنگامی حالت کو ختم کرنا مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال نومبرمیں دہشت گردی کے حملے کے بعد فرانس کی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی انتخاب کیلئے مہم چند ہفتوں میں شروع ہورہی ہے اور اس تناظرمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ مہم کے دوران اجتماعات بھی ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :