جماعة الدعوہ کے زیر اہتمام آزادی کانفرنس 15نومبربروزمنگل عیدگاہ گرائونڈ شاردہ میں منعقد ہوگی

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)جماعة الدعوہ کے زیر اہتمام آزادی کانفرنس 15نومبربروزمنگل عیدگاہ گرائونڈ شاردہ میں منعقد ہوگی ۔جس میں امیرجماعة الدعوہ آزادکشمیر مولاناعبدالعزیزعلوی ،جماعة الدعوہ کے مرکزی رہنما ابوحفص،زونل مسئول برائے کشمیر حمید الحسن ،سمیت لوکل قائدین خطاب فرمائیں گے ۔

(جاری ہے)

آزادی کانفرنس کاانعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ معمول بن گئی ہے بھارت سرحدی کشیدگی کو بڑھا کر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتاہے مگر بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہوںگے آزادی کانفرنس سے ایل اوسی کے پار ہندوستانی فوج کے نرغے میں پھنسے کشمیریوں کو ایک مثبت پیغام دیا جائے گا کہ ان کی اس تحریک آزاد ی میں آزادخطہ کے لوگ بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں ضلع نیلم میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہوگی ۔

اہلیان نیلم سے شرکت کی بھرپوراپیل ہے ۔