شاہ نورانی کی درس گاہ پر حملہ ’’را‘‘کی کارستانی ہے‘ممبر کشمیر کونسل میر یونس

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ شاہ نورانی کی درس گاہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کی کارستانی ہے حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مل کرملک کو درپیش دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت مانگی گئی جبکہ زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی اور ورثاء سے اظہار یکجہتی کی گئی ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی حالات خراب کرنے اور چین کے ساتھ راہداری کے موقع پر لگاتار بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینا روز کا معمول ہوگیا ہے حکومت پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرکے جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کرے انھون نے پاکستان کی تمام سیاسی سماجی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو درپیش اندرونی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر جدو جہد کریں انھوں نے کہا کہ بھارت اس وقت ضمیر فروشوں کے ذریعے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک وسیع کرنے میں مصروف ہے انھو ں نے کہا کہ ایک طرف بھارت پاکستان پر الزام لگانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر خود پاکستان کے اندر دہشتگردی کے زریعے مذہبی درس گاہوں کو بھی اپنی درندگی کا شکار بنارہا ہے آخر میں انھوں نے مذہبی درس گاہ شاہ نورانی میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت مانگی جبکہ زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں مانگی گئی ۔

متعلقہ عنوان :