ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی تعمیر کاکام جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے ‘وزیر جنگلات

تعمیراتی کام کی معیار کی کمی پر کوئی کمپومائز نہیں کیا جائے گا اس کی تعمیرپر پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے اوراب مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ‘سردار میر اکبر

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) آزاد حکومت کے وزیرجنگلات ،آثار قدیمہ وفشیریز سردار میراکبرخان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی تعمیر کاکام جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے اور تعمیراتی کام کی معیار کی کمی پر کوئی کمپومائز نہیں کیا جائے گا اس کی تعمیرپر پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے اوراب مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

ہسپتا ل کی تعمیر اور اندورنی ردوبدل کے لیے ایم ایس ،ایکسین تعمیرات عامہ ،پبلک ہیلتھ پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشیکیل دی جو پندرہ دن کے اندر ہسپتال میں اندورنی طور پر ضروریات کے مطابق وتصریحات ترمیم نقشہ رپورٹ پیش کرے اورجب تک ڈسٹرکٹ ہسپتال کاکام مکمل ہوتا کمیٹی بھی اپنی نگرانی میں کام کی دیکھ بھال کرے ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوںنے گزشتہ روززیرتعمیرڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ڈاکٹرمحمد ادریس خان ،ایکسین پبلک ہیلتھ سردارندیم سرور ایکسین تعمیرات عامہ خواجہ محمد آعظم ایکسین شاہرات محمد زبیر خان ،سیمت دیگر ضلعی آفیسران اور کنسٹریشن کمپنی کے حکام بھی موجود تھے ۔

وزیرحکومت نے زیر تعمیرہسپتال کے مختلف شعبوں کاوزٹ بھی کیا ۔اور کام کے معیار میں بہتری کے لیے ہدایت بھی دی ۔انہو ں نے کنسٹریشن کمپنی کے ذمہ دارران سے کہاکہ وہ اس کام کوجلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کریں اورکام کا معیار کے مطابق تصریحات تسلی بخش ہونی چائیے اس حوالہ سے انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ،پبلک ہیلتھ ڈویژن باغ ،اورایکسین تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جوکام کے معیار او اندورنی ترمہم کی دیکھ بھا ل کرتے ہوئے ترمیم کے لیے رپورٹ پندر ہ دن کے اندر پیش کرے۔

تاکہ اس کے مطابق کام مکمل کروایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کام کی خود بھی نگرانی کروں گا اس حوالہ سے تعمیراتی کام میں جودشواریاں پیش ہوں وہ انکے نوٹس میں لائی جائیںتاکہ حکومتی سطح پربھی ان کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔