اٹلی میں نقاب نہ اتارنے پر مسلمان خاتون کو 30ہزار یورو کا جرمانہ کر دیا گیا

سولہ سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہوں ،ْ کئی سال پہلے اطالوی شہریت حاصل کر چکی ہوں ،ْ خاتون کا موقف

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) اٹلی میں مسلمان خاتون کو نقاب کرنے پر 30ہزار یوروجرمانہ عائد کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہائش پزیر چالیس سالہ خاتون نے یوتھ پارلیمنٹ کے اجلا س میں شرکت کی تو قصبے کے میئر نے خاتون کو چہرے سے نقاب اتارنے کا کہا تاہم انکا ر پرپولیس کو بلایا گیا جو خاتون کو دور لے گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق وہ16 سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہے اور کئی سال پہلے اطالوی شہریت حاصل کر چکی ہیںجبکہ اس کا بیٹا بھی اس اجلاس میں شرکت کر چکا ہے ۔ابتدا میں ان پر600 یورو جرمانہ اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تاہم بعد ازاں ان پر 30 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :