افغانستان کی پارلیمنٹ کا وزیر خارجہ سمیت تین وزرا کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار

ایوان زیریں کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے صدر سے تین نئے نام مانگ لئے

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) افغانستان کی پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ سمیت تین وزرا کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تینوں وزراء اپنے عہدوں پر فائز نہیں رہ سکیں گے جبکہ ایوان زیریں کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے صدر سے تین نئے نام مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن وزرا کے خلاف پارلیمان کے ایوان زیریں نے ووٹ دیا ان میں وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، پبلک ورکس کے وزیر محمود بلیغ اور محنت، سماجی امور، شہدا اور معذوروں کی وزارت کی وزیر نسرین اوریاخیل شامل ہیں۔

رائے شماری کے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان زیریں کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے صدر اشرف غنی سے کہا کہ وہ قانون سازوں سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے تین نئے وزرا کے نام پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :