متحدہ عرب امارات کی فوج کو اگلے ایام میں اپنے حملوں میں نشانہ بنائیں گے ،ْ القاعدہ کی ذیلی شاخ کا اعلان

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) یمن میں القاعدہ کی ذیلی شاخ نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی فوج کو اگلے ایام میں خاص طور پر اپنے حملوں میں نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

القاعدہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں یہ اعلان کیا گیا۔ ویڈیو کے مطابق اس خلیجی ریاست کے فوجیوں نے یمن میں غیر اخلاقی جنگ نافذ کر رکھی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ القاعدہ کی یمنی شاخ کے عسکری دستے جنوبی شہر عدن کے پہاڑی علاقے میں فوجی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔