امریکہ کو ’’ تنہائی‘‘ کی مزاحمت کرنی چاہئے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے، اوباما

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو ’’ تنہائی‘‘ کی مزاحمت کرنی چاہئے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یونان کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے براک اوباما نے امریکہ میں نئی سیاسی قیادت کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کی بجائے امریکہ کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔

امریکی صدر نے یہ انٹرویو اپنی موجودہ صدارتی مدت کے آخری یورپی دورے پر روانگی سے قبل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف اس صورت میں پیشرفت کرسکتا ہے جب وہ تنہائی کے بجائے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یورپی اتحاد جدید دور کا سب سے بڑا سیاسی اور اقتصادی حاصل ہے جس سے یورپی ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :