میکسیکو میں پادری کے اغواء کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مقامی ٹائون ہال کو نذر آتش کردیا

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) میکسیکو میں پادری کے اغواء کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مقامی ٹائون ہال کو نذر آتش کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو پادریوں کو ہلاک جبکہ ایک کو اغواء کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے خلاف گزشتہ روز ملک کے مشرقی ریاست ویراکروزکے قصبہ کوٹ زاکل کاس میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے مقامی ٹائون ہال کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین رومن کیتھولک پادری کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :