شہید بینظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کی طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام 2015 ء میں شروع ہونے والا حکومت کا پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کا مقصد تحقیق وتعلیم کے معیار کو بلند رکھناہے۔

(جاری ہے)

لیپ ٹاپس کی تقسیم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کی۔ اس سکیم کے تحت ایم ایس، ایم فل اور پی ا یچ ڈی طالبات میں 27لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے طالبات کو مبارکباد دی اور امیدظاہر کی کہ وہ اعلیٰ معیار کی ریسرچ کرینگی جس سے آئندہ آنے والے سکالرز بھی مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :