چینی خاتون پائلٹ تربیتی پرواز کے دوران ہلاک

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین کی خاتون پائلٹ یو زو تربیتی پرواز کے دوران ہلاک ہو گئی ، وہ جے 10-فائٹر پائلٹ تھیں وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھی کہ بد قسمتی سے حادثے کا شکار ہو گئی ، یوزو 1986ء میں چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے شہر گوانگ زو میں پیدا ہوئی تھیں ، اس نے ستمبر 2005ء میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی اور اب فلائٹ سکوارڈن لیڈر کے طورپر فرائض ادا کررہی تھی ، اس کی وفات پر ایئر فورس کے ترجمان شین جنکی نے اپنی اور مسلح افواج کی طرف سے گہر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی ناگہانی موت ہمارے لئے گہرے صدمے کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :