چینی انقلاب کے ہیرو کی 150ویں سالگرہ منائی گئی

سن یات سین کا کردار ہمیں ہمیشہ حوصلہ عطا کرتا رہے گا ،چینی رہنما

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء)چین کے مختلف علاقوں میں سرکاری ملازمین اور شہریوں نے گذشتہ روز چینی انقلاب کے ہیرو سن یات سین کی 150ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی ، سن 1866ء میںجنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زونگ شانگ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے چینی انقلاب میں نمایاں کردار ادا کیا تھا ،سینکڑوں لوگ اس کی جائے پیدائش پر بھی جمع ہوئے اور انہوں نے اسے خراج تحسین پیش کیا ، یہ لوگ ہانگ کانگ مکائو اور تائیوان سے بھی آئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کے مجسمے پر پھول نچھاور کئے ، اس کی جائے پیدائش پر اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر نمائندوں نے بھی حاضری دی ۔ گوانگ ڈانگ پارٹی کے سربراہ ہو چن ہوا نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ سن کا تعلق ہمارے علاقے سے ہے ، اس کی جدوجہد ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ہمیشہ حوصلہ عطا کرتی رہے گی ۔