ممتاز چینی سپورٹس جرنلسٹ گائو چل بسے

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں دل کا دورہ جان لیواثابت ہوا گائو شنہوا لندن بیورو کے سربراہ کی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

پیان یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پریس کمیٹی نے چین کے رکن ممتاز چینی سپورٹس جرنلسٹ گائو دیان من کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ، 62سالہ گائو گذشتہ روز پیان یانگ میں اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے ، گائو 1984 ء سے 2016ء تک سمر اولمپک کی کوریج کرتے رہے ہیں ، ان کی وفات کے بعد پریس کمیٹی کے اجلاس میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے میڈیا آپریشن کے سربراہ انتھونی ایڈگر نے کہا کہ گائو مشرقی اور مغربی میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے تھے ، ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ،کمیٹی کے دیگر رہنمائوں نے بھی چینی صحافی گائو کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، گائو 1998ء میں شنہوا کے سپورٹس ڈائریکٹر مقرر ہو ئے اور 2011ء میں انہوں نے لندن بیور و کا سربراہ مقرر کر دیا گیا،انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ ایک بیٹی اور نواسہ چھوڑا ہے ۔