مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے نوجوان کو ائر پورٹ سے گرفتار کر کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کوسرینگر کے ائر پورٹ سے گرفتاری کے بعدجھوٹے مقدمے میں ملوث کرلیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے نوجوان دائود مشتاق کے اہلخانہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دائو کو ائر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نئی دلی جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دائود کو پہلے ائر پورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکے بعد اسے خانیار تھانے میں لایا گیا۔ انہوںنے کہا کہ دائود کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا جسکے بعد اسے کوٹ بھلوال جیل جموںمنتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دائو د کا جرم یہ ہے کہ ایک مجاہد کمانڈر کا رشتہ دار ہے ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی پریشان ہیں۔