بھارت نے کشمیریوں کی بصارت چھیننے کی بعد اب انہیں قوت سماعت سے محروم کرنا شروع کر دیا ہے، دختران ملت

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی مبنی برحق آواز کو دبانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہ پیلٹ بندوق سے سینکڑوں کشمیریوں کو بصارت سے محروم کرنے کے بعد ایک ایسے گرینیڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جنکے پھٹنے سے پیداہونے والی بھاری بھر کم آواز سے سماعت پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو نگے۔ ناہیدہ نسرین نے پارٹی کی غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ آسیہ اندرابی کی بگڑھتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں طبی سہولت سے قطعی طو پر محروم رکھا ہے ۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :