بھارتی پولیس نے بلال صدیقی کو جیل سے رہا ئی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے تحریک مزاحمت کے نظربند چیئرمین بلال صدیقی کو جیل سے رہا ئی کے فوراًبعد دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک مزاحمت کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلال صدیقی نے ہفتے کو جونہی جیل حکام کو عدالتی ضمانت پیش کی تو انہیں رہا کیا گیا لیکن جیل سے باہر آتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیاہے۔

ترجمان نے بلال صدیقی کی دوبارہ گرفتاری پر قابض حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظربند یادوسری قسم کے عتاب ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتے اور ریاستی جبر و زیادتیوں کی پالیسیوں کے باوجود آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوںنے پارٹی چیئرمین بلال صدیقی کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں آج تک نظربندی کی18سال گزارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :