بلغاریہ میں رن آف صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ

اتوار 13 نومبر 2016 12:20

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) بلغاریہ میں رن آف صدارتی انتخابات کیلئے اتوار کو پولنگ شروع ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے تناظر میں ان انتخابات کو بہت اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق اگر وزیراعظم بوائیکو بورے سوف کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیابی نہ مل سکی تو اس صورت میں حکومت کیلئے خطرناک صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

حکومت نے پارلیمنٹ کے سپیکر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جس کو پہلے مرحلے میں ماسکو نواز رومن رادے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 53 سالہ رومن رادے فائیٹر پائلٹ رہے ہیں اور انہوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 25.44 ووٹ لئے تھے جبکہ ان کے مخالف حکومت کے نامزد امیدوار کو 21.96 ووٹ پڑے تھے۔